مئی 25, 2026

سکیورٹی کمزوریوں سے بچنے کیلئے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں

گوگل نے کروم ویب براؤزر کے لیے انتہائی اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔گوگل نے صارفین کو زور دیا ہے کہ وہ کروم ویب براؤزر کو فوراً اپ ڈیٹ کرلیں تاکہ حال ہی میں سامنے آنے والی سکیورٹی کمزوریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔اس اپ ڈیٹ میں ویب براؤزر میں موجود ایسی سکیورٹی خامیوں کو فکس کیا گیا ہے جن کو ہیکرز استعمال کرتے ہیں۔گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نئی اپ ڈیٹ میں کروم میں موجود 2 سنگین سکیورٹی خامیوں کو فکس کیا گیا ہے۔گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ سکیورٹی خامیاں بہت سنگین ہیں اور اگر ان پر قابو نہ پایا جائے تو صارف کی سکیورٹی متاثر ہوسکتی ہے۔گوگل کروم دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ویب براؤزر ہے اور اسی وجہ سے اس میں سکیورٹی خامیاں بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔