اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک فضائی حملہ کیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج سے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد ایک ایسے علاقے میں مشتبہ انداز میں آگے بڑھ رہے تھے جہاں اُن کی فوج حزب اللہ سے لڑ رہی ہے۔اے ایف پی کے مطابق اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ جنگ بندی کے باوجود ملک کے جنوب میں باقاعدگی سے فائرنگ کا تبادلہ کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ آئی ڈی ایف نے دو مسلح افراد کی شناخت کی جو اسرائیلی سرزمین سے سینکڑوں میٹر کے فاصلے پر جنوبی لبنان میں مشکوک انداز میں آگے بڑھ رہے تھے۔پوسٹ میں کہا گیا کہ آئی ڈی ایف کی طرف سے اُن پر فضائی حملے کیا گیا جس میں وہ مارے گئے۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی ٹائر ضلع میں رات بھر ہونے والے حملوں میں اسلامک ہیلتھ کمیٹی کے مقام پر چار افراد ہلاک اور دو طبی عملے زخمی ہوئے ہیں۔




