مئی 14, 2026

ٹرمپ سے ملاقات، چینی صدر نے تائیوان معاملے پر وارننگ دے دی

بیجنگ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی استحکام اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے بیجنگ میں ملاقات پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اہمیت رکھتا ہے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں اور عالمی امن و استحکام کا فروغ دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ میٹنگ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین امریکا تعلقات کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔ اگر تائیوان معاملے پر کوئی بھی غلط کی گئی تو دونوں ممالک آپس میں ٹکرا سکتے ہیں یا باقاعدہ تصادم بھی ہوسکتا ہے۔ جس کیوجہ سے چین اور امریکا کے تعلقات کو ایک انتہائی خطرناک صورتحال میں چلے جائیں گے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر اور چینی صدر کے درمیان ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی جنگ، یوکرین تنازع اور جزیرہ نما کوریا سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں سربراہانِ مملکت نے اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر خیالات کا تبادلہ کیا جن میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، یوکرین بحران اور جزیرہ نما کوریا شامل ہیں۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے چین میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ژی جن پنگ کو عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کے چینی صدر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔ٹرمپ نے ملاقات میں اقتصادی ترقی پر بھی زور دیا اور کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی روابط مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وفد کے ارکان بشمول ممتاز کاروباری ایگزیکٹوز چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تجارت اور کاروبار کرنے کے شوقین ہیں۔ اس لیے میں چینی صدر سے تفصیلی بات چیت کا بہت منتظر ہوں، شاید یہ اب تک کی سب سے بڑی اور اہم ملاقات ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات اب پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوں گے۔ ہمارے تعلقات میں کئی مشکلات آتی رہیں لیکن بالآخر ہم نے اُس کا حل نکالا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا تعلق ایک اور لحاظ سے بھی ذاتی ہے کیونکہ جب بھی ہمیں کوئی مسئلہ ہوتا ہے، ہم براہِ راست رابطہ کرتے ہیں، لوگوں کو یہ نہیں پتہ۔ملاقات کے اختتام پر گریٹ ہال سے نکلتے وقت صحافیوں نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور اینویڈیا کے سی ای او ہوانگ سے ملاقات کے حوالے سے سوالات کیے جس پر مسک کا کہنا تھا کہ بہت اچھا رہا اور بہت مثبت گفتگو رہی۔دوسری جانب ہوانگ نے کہا کہ ملاقات بہت اچھی رہی جبکہ ٹرمپ اور ژی جن پنگ لاجواب تھے۔