مئی 10, 2026

پاکستان کے اذان اویس کی ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سینچری

پاکستان کے اذان اویس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سینچری بنا لی۔اذان اویس کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے ہیں۔ 21 سالہ اذان اویس نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے بنگلادیش کے خلاف سینچری مکمل کی۔انہوں نے امام الحق کے ساتھ میچ میں اننگ کا آغاز کیا تھا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔اس سے قبل پہلی اننگ میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 413 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔