گڑ کا شربت ایک قدرتی، توانائی بخش اور فرحت بخش مشروب ہے، جس کی تاثیر انسان کو گرمی کی شدت سے بچاؤ کے ساتھ خوب بھی صاف کرتا ہے۔گُڑ ایک روایتی اور قدرتی میٹھا ہے جو گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے اور پاکستان میں صدیوں سے چائے مختلف مٹھائیوں اور دیگر پکوانوں میں استعمال ہوتا آرہا ہے۔گڑ کا شربت ہاضمے کو بہتر بنانے، جسم کو فوری توانائی فراہم کرنے، خون صاف کرنے اور لو(گرمی) سے بچانے کے لیے بہترین ہے، یہ آئرن اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے جو خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔ پروگرام گڈ مارنننگ پاکستان میں معروف ٹی وی اداکارہ بینا چوہدری نے ہیٹ ویو میں گڑ کے شربت اور اس کی افادیت کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنے ماضی کی یادوں کو ناظرین سے شیئر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گڑ کا شربت گرمیوں کے لیے ایک بہترین، قدرتی اور ٹھنڈا مشروب ہے جو جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے یہ چینی کے بغیر بننے والا ایک صحت بخش مشروب ہے۔گڑ کا شربت بنانے کی ترکیب بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہے گڑ کو اچھی طرح کُوٹ لیں اور پھر اس کو چھان لیں تاکہ اس میں موجود گنے کے چھلکے اور دیگر مواد نکل جائے۔ اس کے بعد اس کا ذائقہ مزید بہتر بنانے کیلیے اس میں سونف، منٹ یا زیرہ حسب ذائقہ شامل کرلیں۔ اور اگر اس میں ستو بھی شامل کرلیا جائے تو مزہ اور بھی دوبالا ہوجائے گا۔اداکارہ بینا چوہدری کا کہنا تھا کہ اس شربت کو فرج میں کیوبس کی صورت میں جمالیں اور مہمانوں کی آمد پر چند کیوب ایک گلاس میں ڈال کر اس کا شربت بنا کر پیش کریں۔




