مئی 6, 2026

2026 میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کسی اینڈرائیڈ ڈیوائس بنانے والی کمپنی کا نہیں بلکہ ایپل کا آئی فون 17 ہے۔اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ نے 2026 کی اولین سہ ماہی (جنوری سے مارچ) کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں بتایا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2026 کے دوران دنیا بھر میں ایپل کے آئی فونز کا غلبہ رہا۔اس عرصے میں آئی فون 16 سب سے سے زیادہ فروخت ہونے والا فون رہا۔مجموعی طور اس عرصے میں دنیا بھر میں فروخت ہونے والے تمام اسمارٹ فونز میں آئی فون 17 کا مجموعی شیئر 6 فیصد رہا۔دوسرا نمبر آئی فون 17 پرو میکس کے حصے میں آیا جبکہ آئی فون 17 پرو تیسرے نمبر پر رہا۔جنوبی کورین کمپنی کے گلیکسی اے 07 فور جی اور گلیکسی اے 7 فائیو جی کے حصے میں بتدریج چوتھا اور 5 واں نمبر آیا۔چھٹے نمبر پر ایپل کا آئی فون 16 رہا جو 2025 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں کافی عرصے سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، مگر ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فونز کے پرزہ جات کی لاگت میں اضافے سے اینڈرائیڈ فونز تیار کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ دباؤ کا سامنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ریم کی قلت کے باعث فونز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔اس سے قبل جنوری سے مارچ 2025 کے دوران بھی دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں آئی فونز کا غلبہ رہا تھا۔اس عرصے میں آئی فون 16 دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ثابت ہوا تھا۔