اپریل 27, 2026

حزب اللہ کا لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملہ، ویڈیو وائرل ہوگئی

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان کے علاقے تیباہ میں پیش آیا، جہاں حزب اللہ نے ایک ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوجی پوزیشن کے قریب کارروائی کیویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج اپنے زخمی اہلکاروں کو منتقل کر رہی تھی۔ اسی دوران فوجیوں کو ڈرون کو نشانہ بنانے کے لیے فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔فوٹیج کے مطابق ڈرون زمین پر گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جبکہ قریب موجود اسرائیلی فوجی اپنی جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگتے نظر آئے۔تاحال اس واقعے میں جانی نقصان یا زخمیوں کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی ایک اور مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال خطے میں جنگی حکمت عملی کو تبدیل کر رہا ہے اور اس طرح کے حملے مستقبل میں مزید بڑھ سکتے ہیں۔