اپریل 25, 2026

فشنگ اسکیمز سے کیسے بچا جائے؟

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فشنگ اسکیمز سے صارفین کو خبردار کردیا۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ فشنگ دھوکا دہی کا طریقہ کار جس میں آپ کو جعلی ای میلز، میسجز یا ویب سائٹس کے ذریعے دھوکا دیا جاتا ہے تاکہ آپ سے ذاتی معلومات جیسے او ٹی پی، پاس ورڈز، بینک کی تفصیلات وغیرہ حاصل کی جاسکیں۔یہ اسکیمز اس قدر ہوشیاری سے کیے جاتے ہیں کہ آپ فوری کارروائی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
فشنگ اسکیمز سے کیسے بچا جائے؟
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مشکوک لنکس پر ہر گز کلک نہ کریں، بھیجنے والے کی پہلے تصدیق کریں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مشکوک لنکس پر ہر گز کلک نہ کریں، لنکس بھیجنے والے کی تصدیق کریں، اپنی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں اور مشکوک لنکس کو رپورٹ کریں۔اتھارٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کبھی بھی آپ سے آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کیلیے نہ كال کرے گا اور نہ ہی کوئی ای میل بھیجے گا، یہ معلومات شیئر کریں تاکہ آپ کے دوست اور خاندان کے دیگر افراد بھی محفوظ رہ سکیں۔