اپریل 25, 2026

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نے فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیر اعظم نے پی ایس ایل فائنل میں فینز کو اسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے فیصلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔