اپریل 19, 2026

گوگل کروم میں اے آئی موڈ کیلئے 3 نئے فیچرز کا اضافہ

گوگل کی جانب سے حالیہ مہینوں میں کروم ویب براؤزر میں متعدد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔مثال کے طور پر ورٹیکل ٹیبز اور نئے ریڈنگ موڈ کروم کا حصہ بنائے گئے۔اب گوگل کی جانب سے کروم میں نئے سرچ فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے اے آئی موڈ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ریسرچ اور ٹیبز سوئچنگ کا عمل آسان ہوسکے۔اس مقصد کے لیے 3 نئے فیچرز سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ان میں سے ایک فیچر سائیڈ بائی سائیڈ سرچ ہے۔اس فیچر کے دوران آپ کسی ویب پیج کو اے آئی موڈ میں سائیڈ بائی سائیڈ ویو موڈ میں اوپن کرسکیں گے۔اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ صارفین ملتی جلتی ویب سائٹس کو آسان سے تلاش کرسکیں ، تفصیلات کا گہرائی سے جائزہ لے سکیں اور اے آئی موڈ میں جیمنائی سے سوالات پوچھ سکیں۔دوسرا فیچر تمام ٹیبز میں سرچنگ کا ہے۔اس کے لیے کسی ٹیب کو سلیکٹ کرکے اسے نئے ٹیب پیج کے پلس مینیو پر سرچ میں ایڈ کر دیں یا اے آئی موڈ کے پلس مینیو میں ایسا کریں۔جب آپ پلس بٹن پر کلک کریں گے تو اے آئی موڈ کی جانب سے مزید سائٹس تجویز کی جائیں گی یا سوالات کے جواب دیے جائیں گے۔اس فیچر کو استعمال کرکے آپ متعدد ٹیبز، تصاویر یا فائلز (جیسے پی ڈی ایف) وغیرہ میں سرچ کرسکیں گے اور انہیں اے آئی موڈ سرچز کا حصہ بنا سکیں گے۔تیسرا فیچر ملٹی ان پٹ کا ہے جس سے صارفین کو مختلف ٹولز جیسے کینوا تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے۔اس ٹول کی مدد سے اے آئی موڈ میں تصاویر کو ایڈٹ کرسکیں گے یا نئی تصاویر بنا سکیں گے۔