اپریل 19, 2026

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔کمپنی کے اعلان کے مطابق 25 مئی 2026 سے اینڈرائیڈ صارفین آؤٹ لُک لائٹ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے اور چھ ہفتوں میں میل بکس تک ان کی رسائی ختم ہو جائے گی۔کمپنی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام صارف جو لائٹ ایپ استعمال کرتے ہیں آخری تاریخ آنے سے قبل آؤٹ لُک موبائل پر منتقل ہو جائیں۔آؤٹ لُک لائٹ کے ریٹائر ہونے کے بعد صارف اپنی ڈیوائس میں ایپ کھول تو سکیں گے لیکن وہ کسی بھی کام کے لیے غیر فعال ہوگی۔