اپریل 18, 2026

فٹبال کی دنیا سے پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری، ارجنٹینا کے ساتھ دوستانہ میچ کا امکان

پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان اس حوالے سے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔دونوں فیڈریشنز کی ابتدائی بات چیت میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈیویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت ہوئی۔فیڈریشنز کے درمیان آن لائن گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ میچ متوقع طور پر رواں سال ہی فیفا ورلڈکپ 2026 کے بعد ہوسکتا ہے جس کے انعقاد پر ابتدائی بات چیت ہوگئی ہے، دونوں فیڈریشن نے مزید کام پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان کوچنگ اور ڈیویلپمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی، پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کوچز پاکستان آئیں گے۔