اپریل 16, 2026

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ٹک ٹاک (TikTok) نے 2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے بارے میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ رپورٹ صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔اکتوبر سے دسمبر 2025 تک کے اعداد و شمار پر مشتمل اس رپورٹ میں ان اقدامات کی تفصیل دی گئجو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی کرنے اور اسے حذف کرنے کے لیے انجام دیئے، تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔
سنہ 2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 22,990,460 ویڈیوز ہٹائیں۔ اس عرصے میں، ٹک ٹاک نے پیشگی اقدامات کے تحت 99.9 فیصد ویڈیوز کو حذف کیا، جبکہ 98.4 فیصد ویڈیوز کو محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران،ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 175 ملین (175,302,085) ویڈیوز ہٹائیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل کنٹنٹ کا تقریباً 0.5 فیصد بنتی ہیں۔ حذف کی گئیں ویڈیوز میں سے 152,580,933 ویڈیوز خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے شناخت کر کے ہٹایا گیا، تاہم مزید جائزے کے بعد 8,360,780 ویڈیوز بحال کر دی گئیں۔فعال سرگرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حذف کرنے کی شرح 99.1 فیصد رہی، جبکہ 93.4 فیصد نشاندہی کردہ کنٹنٹ کو پوسٹ ہونے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردیا گیا۔اخلاقی اُصولوں پر ٹک ٹاک کی سالمیت کوبرقرار رکھنے کے لیے، اس سہ ماہی میں پلیٹ فارم نے 143,834,113 جعلی اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا، جبکہ مزید 23,875,879 ایسے اکاؤنٹس بھی ختم کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر افراد سے تعلق رکھتے تھے۔زیر تذکرہ رپورٹ کے مطابق، حذف کی گئیں ویڈیوز کاایک نمایاں حصہ یعنی 21.2 فیصدایسے حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کنٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔مزید یہ کہ 9.1 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے حفاظتی اور مہذب رویئے کے معیارات کی خلاف ورزی کی، جبکہ 1.2 فیصد ویڈیوز نے رازداری اور سیکیورٹی کے اصولوں سے انحراف کیا۔علاوہ ازیں، حذف کی گئی 1.6 فیصد ویڈیوز غلط معلومات (misinformation) کے طور پر شناخت کی گئیں، جبکہ 1.8 فیصد ویڈیوز کو ایڈیٹ شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے طور پر فلیگ کیا گیا۔کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ کی باقاعدگی سے اشاعت کنٹنٹ اور اکاؤنٹس کے خلاف کیے گئے اقدامات کے حجم اور نوعیت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے اور شفافیت کے حوالے سے ٹک ٹاک کے مسلسل عزم کو اجاگر کرتی ہےاسنہ 2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے حوالے سے رپورٹ کے بارے میں تفصیلات اور کنٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی گائیڈ لائنز، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی غرض سے، ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کا وزٹ کیجیے، جو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔