اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایک اہم سب میرین کیبل کی مرمت کیلئے شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان کردیا۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہوگا اور 20 اپریل تک جاری رہے گا۔پی ٹی سی ایل کا کہنا ہےکہ مرمت کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوسکتی ہے۔بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی مدد سے پی ٹی سی ایل سب میرین کیبل میں خرابی کاسلام آباد: وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت آئی ٹی اے آئی کیلئے بنیادی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کر رہی ہے ، اے آئی کی ترقی کیلئے جدید کمپیوٹنگ پاور اور جی پی یوز فراہم کیے جائیں گے، اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے اے آئی انفراسٹرکچر کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔سرکاری اور پرائیویٹ شعبے کو کمپیوٹنگ پاور اور جی پی یوز فراہم کیے جائیں گے، اے آئی کی تحقیق اور ترقی کے لیے صنعتوں کو وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جی پی یوز کی فراہمی جدید کمپیوٹنگ کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگی۔ی مرمت کرے گا۔




