جون 16, 2026

گوگل کروم میں ایسے دلچسپ فیچر کا اضافہ جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

گوگل کروم میں ایک ایسے دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر کے لیے 2 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ان میں سے ایک فیچر ٹیبز کے حوالے سے ہے۔ابھی تمام ویب پیج ٹیبز براؤزر کے اوپر موجود ہوتے ہیں۔مگر اس فیچر کے ذریعے آپ تمام ٹیبز کو اوپر افقی انداز سے رکھنے کی بجائے انہیں سائیڈ میں عمودی شکل میں منتقل کرسکتے ہیں۔اس کے لیے کروم ونڈو پر رائٹ کلک کرکے شو ٹیبز ورٹیکلی آپشن پر کلک کرنا ہوگا اور ایسا کرنے پر ٹیبز کروم میں اوپر کی بجائے سائیڈ میں منتقل ہو جائیں گے۔اس طرح آپ تمام ٹیبز کے مکمل ٹائٹلز بھی آسان سے پڑھ سکیں گے اور زیادہ ٹیبز کھولنے پر آسانی سے ان میں مطلوبہ پیج کو تلاش بھی کرسکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ کروم میں پہلے سے بہتر ریڈنگ موڈ کا اضافہ بھی کیا ہے جس کو اب فل پیج کی شکل دی جا رہی ہے۔اب اگر آپ کسی ویب پئج پر رائٹ کلک کرکے اوپن ان ریڈنگ موڈ آپشن کا انتخاب کریں گے تو دائیں جانب وہ پیج بغیر کسی تصویر کے نظر آئے گا۔یعنی بس ٹیکسٹ برقرار ہے گا تاکہ آپ کی توجہ پڑھتے ہوئے بھٹک نہ سکے۔ویسے تو یہ دونوں نئے فیچرز انقلابی نہیں مگر ان سے ویب براؤزر کے استعمال کا تجربہ پہلے سے زیادہ بہتر محسوس ہوگا۔