نومبر 20, 2026

مچھر ہر وقت آپ کو ہی کیوں کاٹتے ہیں، سائنسدان آخرکار وجہ جاننے میں کامیاب

تو سائنسدانوں نے اس کی پیچھے چھپی اصل وجہ کو جان لیا ہے۔ماریکا کے جارجیا ٹیک اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی مشترکہ تحقیق میں ایک ایسا ماڈل تیار کیا گیا جو یہ پیشگوئی کرتا ہے کہ کیسے مچھر خون چوسنے کے لیے کسی فرد کی جانب پرواز کرتے ہیں۔اس تحقیق میں پہلی بار تصاویر کے ذریعے مچھروں کی پرواز کے رویوں پر روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ کس طرح یہ کیڑے جان لیوا امراض پھیلتے ہیں جن کے باعث ہر سال 7 لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں۔اس تحقیق کے لیے ماہرین نے مچھروں کی پرواز کی 3 ڈی تصاویر انفرا ریڈ کیمروں کے ذریعے حاصل کرکے ان کے ہدف کے تعین کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلوم کیا۔تحقیق کے دوران مچھروں کے لیے پرکشش وجوہات جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور مخصوص رنگوں کے ملبوسات کے ذریعے دیکھا گیا کہ مچھر کس طرح رضاکاروں کی جانب پرواز کرتے ہیں۔تحقیق میں دریافت ہوا کہ مچھر ایک جگہ اس لیے اکٹھے نہیں ہوتے کیونکہ وہ ایک دوسرے کا تعاقب کرتے ہیں بلکہ اس کا انحصار ماحولیاتی عناصر پر ہوتا ہے، جس کے باعث وہ ایک وقت میں ایک جگہ جمع ہو جاتے ہیں۔محققین کے مطابق یہ کچھ ایسا ہے کہ لوگ کسی پرہجوم ہوٹل میں جمع ہو جاتے ہیں، جہاں لوگ ایک دوسرے کے پیچھے نہیں آتے بلکہ کھانے پینے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور ایسا ہی مچھر کرتے ہیں۔تجربات سے معلوم ہوا کہ مچھر اپنے اہداف کا تعین اپنی بینائی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح سے کرتے ہیں۔ایک تجربے کے دوران سیاہ رنگ کی گیند جیسی چیز کو استعمال کیا گیا جس کی جانب مچھر بڑھے مگر فوری طور پر چھوڑ کر آگے بڑھ گئے۔اگلے تجربے میں سفید رنگ کی چیز کو استعمال کیا گیا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اضافہ کر دیا اور مچھر اسے بھانپنےمیں کامیاب رہے اور کچھ دیر تک اس کے اوپر پرواز کرکے قریب جمع ہوگئے۔جب سیاہ گیند اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اکٹھا کیا گیا تو یہ اثر زیادہ نمایاں دیکھنے میں آیا اور مچھر اس جگہ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور خون چوسنے کی کوشش کرنے لگے۔جب مچھروں کے ہدف کا تعین کرنے کے عمل کا تعین ہوگیا تو محققین نے رضاکاروں کو ایک بند کمرے میں مختلف رنگوں جیسے سیاہ، سفید اور دیگر کے ساتھ داخل کیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ مچھر سب سے زیادہ تعداد میں رضاکاروں کے سر اور کندھوں کے پاس جمع ہوئے جو کہ ان کے سب سے زیادہ پسندیدہ اہداف ہوتے ہیں۔ایسا اس وقت زیادہ ہوا جب رضاکار کے جسم پر سیاہ رنگ کا لباس موجود تھا جبکہ سرمئی رنگ کے لباس میں مچھروں نے رضاکاروں کو زیادہ نہیں کاٹا۔محققین کا ماننا ہے کہ نتائج سے مچھروں ک یروک تھام کے مؤثر طریقوں کو اپنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کسی خالی جگہ چھوڑ دیا جائے تو ہوسکتا ہے کہ مچھر آپ کی جانب رخ نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی تصدیق ہوسکے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ہوئے۔