اپریل 21, 2026

اب روبوٹ "روحانی مشورے” بھی دے گا! (حیرت انگیز ویڈیو)

سائنس اتنی ترقی کر گئی ہے کہ اب ہر شعبہ اس کی دسترس میں آ چکا ہے ایسا روبوٹ بنا لیا گیا ہے جو روحانی مشورے دے گا۔دنیا میں انسان زندگی میں سکون اور اطمینان کے لیے روحانیت کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنے اپنے عقائد کے مطابق روحانی پیشواؤں سے ملتا اور ان سے رہنمائی لیتا ہے۔تاہم سائنس جس تیز رفتار ترقی کے ساتھ دنیا کے ہر شعبہ میں داخل ہو رہی ہے تو روحانیت کا شعبہ اس کی دسترس سے کیسے محفوظ رہتا؟جاپان کے محققین نے ایک جدید انسان نما ’’راہب روبوٹ‘‘ متعارف کرایا ہے، جو لوگوں کو روحانی مشورے دیتا ہے۔یہ روبوٹ مصنوعی ذہانے کی مدد سے انسانوں کو وحانی مشورے دے سکتا ہے جب کہ مستقبل میں انسانی راہبوں کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے۔یہ روبوٹ بدھ مت کی پیچیدہ اور نایاب تعلیمات کا تربیت یافتہ ہے اور ایسے حساس موضوعات پر بھی رہنمائی فراہم کر سکتا ہے، جو لوگ عام طور پر دوسروں سے شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔’’بدھا رائڈ‘‘ کے نام سے جانا جانے والا یہ روبوٹ مذہبی مقامات پر موجودگی کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ آواز کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتا ہے۔