نومبر 20, 2026

مٹھی سول اسپتال میں ماں اور بچے کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری

مٹھی سول اسپتال میں ماں اور بچے کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تھرپارکر سے جاری انکوائری رپورٹ کے مطابق مریضہ کی حالت خراب ہونے کے باوجود آن کال ڈاکٹر نہیں پہنچیں۔ رپورٹ کے مطابق انفیکشن کے باوجود علاج میں تاخیر کی گئی۔ مریضہ کو آپریشن تھیٹر کے بجائے لیبر روم میں رکھا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق علاج کے دوران خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ رپورٹ قانونی کارروائی کے لیے ڈی جی ہیلتھ کو ارسال کر دی گئی۔