اگست 24, 2026

ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے اور پرچم لہرانے کی اے آئی تصویر جاری کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے ایک نئی تصویر جاری کی ہے۔سوشل ٹرتھ پر اپنے اکاؤنٹ میں ٹرمپ مصنوعی ذہانت سے بنی ہوئی ایک تصویر لگائی ہے جس میں گرین لینڈ کو امریکی حصہ بتایا گیا ہے اور ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر کے ساتھ فتح کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔امریکی صدر کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ٹرمپ نے حال ہی میں یورپی ممالک کو گرین لینڈ نہ دینے پر ٹیرف کی دھمکی بھی دی جس پر یورپی ممالک کی طرف سے سخت ردعمل بھی آیا ہے۔