نومبر 19, 2026

مریم نواز کی پاک بحریہ کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک بحریہ کو میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر مبارکباد دی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم کو ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔