نومبر 20, 2026

پولیو کیسز 2024 میں 74 سے کم ہو کر 2025 میں 30 رہ گئے

ملک میں پولیو کیسز 2024 میں 74 سے کم ہو کر 2025 میں 30 رہ گئے۔نیشنل ای او سی کے مطابق رواں برس 2025 میں پولیس کیسز گزشتہ سال کے مقابلے میں کافی کم ہو گئے ہیں، اور ستمبر کے بعد ملک بھر میں پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جب کہ بلوچستان اور پنجاب میں تقریباً ایک سال سے پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ 2025 کے دوران انسدادِ پولیو کی 6 اعلیٰ معیار کی مہمات کامیابی سے منعقد کی گئیں، اور حالیہ قومی پولیو مہم میں ملک بھر میں 98 فی صد سے زائد بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی، گزشتہ مہم کے مقابلے میں ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد میں 18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پولیو کے خاتمے میں مضبوط حکومتی قیادت اور ادارہ جاتی تعاون کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔
سال 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ ختم
نیشنل ای او سی کے مطابق کمیونٹی، مذہبی رہنماؤں اور میڈیا کی شمولیت سے پولیو پروگرام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور پاکستان 2026 میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کو مزید مؤثر بنا رہا ہے۔