ستمبر 22, 2026

اہلیہ اور بیٹی کے قاتل ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ

لاہور:اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت عدالت نے منسوخ کردی۔ برکی پولیس نے مقدمے میں جرم 201 اور 302 ایزاد کردیے ہیں، جس کے بعد عدالت کی جانب سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ڈی ایس پی کی ضمانت منسوخ کردی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر ملزم کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، عوام کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔