ستمبر 22, 2026

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف

انڈر 19 ایشیا کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔بنگلادیش کی ٹیم بارش کے باعث 27 اوورز فی اننگ تک محدود میچ میں 26.3 اوورز میں 121 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ سمیعن بصیر 33 اور عزیر الحکیم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، حذیفہ احسن نے 2، علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری جانب بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ 20 اوورز تک محدود کردیا گیا۔