نومبر 20, 2026

قومی ادارہ صحت نے موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے موسمی انفلوئنزا H3N2 سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ایڈوائزری کے مطابق 26۔2025 کے سیزن میں انفلوئنزا A(H3N2) سب کلاڈ K عالمی سطح پر سامنے آیاہے۔ اگست 2025 سے مختلف عالمی خطوں میں H3N2 کیسز میں تیزی سے اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ جنوبی ایشیا میں مئی تا نومبر انفلوئنزا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، سامنے آنے والے66 فیصد کیسز H3N2 کے تھے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی H3N2 کے نمایاں کیسز رپورٹ ہوئے۔ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں آئی ایل آئی اور SARI کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 3 لاکھ 40 ہزار 856 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں 12 فیصد H3N2 مثبت پائے گئے۔این آئی ایچ کا کہنا ہےکہ بزرگ، حاملہ خواتین، بچوں اور مریضوں کو زیادہ خطرہ ہے۔ انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ ہاتھوں کی صفائی، رش والے مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے۔