چیٹ جی پی ٹی متعدد دیگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کی طرح کسی پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔مگر آپ اس سے ایک بہت معمولی کام میں مدد حاصل نہیں کرسکتے اور وہ ہے گھڑی میں کیا وقت ہو رہا ہے۔جی ہاں واقعی چیٹ جی پی ٹی آپ کو گھڑی کے وقت کے بارے میں نہیں بتاسکتا۔اگر آپ اس سے پوچھیں تو اکثر اس کی جانب سے جواب دیا جاتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکتا۔چیٹ جی پی ٹی کے مطابق ‘مجھے آپ کی ڈیوائس کی رئیل ٹائم کلاک یا لوکیشن تک رسائی حاصل نہیں، تو میں درست وقت نہیں بتاسکتا، تو اس کے لیے سادہ سرچ انجن کی مدد لیں’۔اگر وہ وقت بتا بھی دے تو اکثر وہ درست نہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈیٹ اور چیٹ جی پی ٹی فورمز میں اکثر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی جاتی ہے۔2022 سے دستیاب چیٹ جی پی ٹی کئی برسوں کے باوجود اب تک وقت بتانے سے قاصر ہے۔مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کی وجہ کافی سادہ ہے۔کسی بھی کمپیوٹر اور فون کی جانب سے وقت کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور ایسا ان کے اندر موجود چپس کی بدولت ہوتا ہے۔مگر جنریٹیو اے آئی سسٹمز جیسے لارج لینگوئج اور ویژول ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی اور دیگر بالکل مختلف مقصد کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔بائی ڈیفالٹ ان کا کام صارفین کے سوالات کا جواب دینا ہوتا ہے اور وہ بھی ان کے ٹریننگ ڈیٹا پر مبنی ہوتے ہیں۔ان میں مختلف اشیا جیسے وقت کے بارے میں رئیل ٹائم اپ ڈیٹس نہیں ہوتیں۔ماہرین کے مطابق ایک لارج لینگوئج ماڈل اپنے دائرے میں کام کرتا ہے اور وہی بتا سکتا ہے جو اس دائرے میں موجود ہوتا ہے۔یہ کچھ ایسا ہی ہے کہ جیسے آپ کسی جزیرے میں تنہا موجود ہوں جہاں بہت زیادہ کتابیں موجود ہوں مگر آپ گھڑی سے محروم ہوں۔تو اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو کسی سسٹم ٹائم کلاک تک رسائی کیوں نہیں دی جاتی؟ تو اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ ایسا ممکن ہے، مگر اس کے لیے چیٹ جی پی ٹی ایپ میں سرچ فنکشن کو ان ایبل کرنا ضروری ہے۔اس طرح چیٹ جی پی ٹی کو کمپیوٹر کے ٹائم ٹولز تک رسائی کی اجازت مل جاتی ہے۔اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ماڈلز کو موجودہ وقت تک رسائی نہیں ہوتی تو حالیہ اپ ڈیٹس کے لیے آپ کو سرچ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ تازہ ترین تفصیلات حاصل کرسکیں۔0.




