نومبر 20, 2026

چین کے حکم پر ایپل نے ہم جنس پرستوں کی ایپس ہٹا دیں

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین کی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے چین میں ایپ اسٹور سے ہم جنس پرستوں کی دو مشہور ایپس ہٹا دیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی نے چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر اور سینسر شپ اتھارٹی کی جانب سے حکم موصول ہونے کے بعد ایپ اسٹور سے دونوں ایپس کو ہٹایا۔اس حوالے سے ایپل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپی جس ملک میں کام کرتی ہے وہاں کے قوانین پر عمل کرتی ہے۔ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ چین کے سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے موصول ہونے والے احکامات کمپنی نے صرف چین کے ایپ اسٹور سے یہ دو ایپس ہٹائی ہیں۔