عالمی بزنس ٹائیکون اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے ویکیپیڈیا کو ٹکر دینے کے لیے گروکی پیڈیا متعارف کرا دیا۔ایلون مسک جو ٹیسلا کے ساتھ معروف سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے بھی مالک ہیں۔ اب انہوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی آن لائن انسائیکلوپیڈیا پلیٹ فارم ’’گروکی پیڈیا‘‘ کے نام سے متعارف کرا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گروکی پیڈیا کو ویکیپیڈیا کا متبادل قرار دیا گیا ہے اور اس میں 8 لاکھ 85 ہزار مضامین شامل ہیں اور کمپنی کے مطابق یہ مضامین مصنوعی ذہانت نےمختلف بنیادی ذرائع اور لائسنس یافتہ مواد کو ملا کر تیار کیے ہیں۔گروکی پیڈیا کو اوپن سورس بنایا گیا ہے، جہاں صارفین غلطیوں کی نشاندہی کے لیے ’Its Wrong‘ یعنی یہ غلط ہے کا بٹن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ہر مضمون میں ایڈٹ ہسٹری اور فیکٹ چیک ٹائم اسٹیمپ جیسی خصوصیات بھی شامل ہیں۔ ایلون مسک کے مطابق گروکی پیڈیا کے مضامین ’گروک اے آئی‘ ماڈل کے ذریعے تیار کیے جائیں گے۔




