مئی 2, 2026

آسٹریلوی کپتان انجری کے باعث ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر

کراچی:آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔پیٹ کمنز کی جگہ ابتدائی میچ میں اسٹیون اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ کمنز اس ہفتے بولنگ شروع کریں گے اور ان کی برسبین ٹیسٹ میں واپسی کی امید ہے۔کمنز کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ ٹیم میں شامل ہونے کے مضبوط امیدوار ہیں۔