مئی 31, 2026

پی سی بی اور ویسٹ انڈیز بورڈ میں ڈیڈلاک، ون ڈے سیریز کی منسوخی کا امکان

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کے درمیان ون ڈے سیریز کے حوالے سے ڈیڈلاک پیدا ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں سیریز کی منسوخی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر پی سی بی اور سی ڈبلیو آئی کے اعلیٰ حکام کی ملاقات ہوئی، تاہم مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ویسٹ انڈیز بورڈ اپنی پوزیشن پر قائم ہے اور ون ڈے میچز کو ٹی 20 سیریز میں تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں۔دوسری جانب پی سی بی کا مؤقف ہے کہ چونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ قریب ہیں، اس لیے مصروف شیڈول کے باعث صرف ٹی 20 سیریز ہی ممکن ہے۔ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو تین ون ڈے میچز کی جگہ پانچ ٹی 20 میچز کھیلنے کی تجویز دی تھی۔یاد رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 8 سے 12 اگست تک شیڈول ہے تاہم اب اس کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔