اپریل 30, 2026

ایران کا امریکی حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

ایران نے امریکہ کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس نیوز کے مطابق نیویارک میں قائم ایران کے اقوام متحدہ مشن نے امریکی بمباری کو "کھلی اور غیرقانونی جارحیت” قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی شدید مذمت کرے۔ایرانی مشن کا کہنا ہے: "سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اس سنگین جرم کے مرتکب فریق کو مکمل انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ اسے سزا سے استثنیٰ نہ ملے۔”ایران کا مؤقف ہے کہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے اس حملے کو نظر انداز کرنا عالمی قوانین کی نفی ہو گی۔