جولائی 30, 2026

اسرائیلی ائیرفورس کی صنعا پر بمباری، 3 افراد شہید اور 38 زخمی

اسرائیل کی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا پر 20 فضائی حملے کرکے حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ کے دس سے زائد اسٹرٹیجیک ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، جن میں صنعا ہوائی اڈہ شامل ہے جس کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔صنعا اور ملحقہ علاقوں میں قائم تین بجلی گھروں، ایوی ایشن اکیڈمی اور سیمنٹ فیکٹری سمیت باغیوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔حوثی اکثریتی جماعت کے عہدیدار نے صنعا میں بمباری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کی اور اب جوابی کارروائی کا انتظار کرے۔اس سے قبل اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے الحدیدہ بندرگاہ پر شدید بمباری کی۔عرب ٹی وی کے مطابق الحدیدہ پر بمباری میں 30 سے زائد اسرائیلی جنگی طیاروں نے حصہ لیتے ہوائے پچاس کے قریب بم برسائے