پاکستان نے ایک اور میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی ،تھائی لینڈ میں ہوئے پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں پاکستان کے شہیر آفریدی نے بھارت کے رجوت سنگھ کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ہو نے والے پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں پاکستان کے شہیر آفریدی نے بھارت کے رجوت سنگھ کو شکست دیدی۔ فتح کے بعد شہیر آفریدی اس کیٹیگری میں دُنیا کے 50 بہترین باکسرز میں شامل ہو گئے۔پروفیشنل باکسنگ میں بھارت کے ترجوت سنگھ باوا 8 فائٹس کے بعد اب تک ناقابل شکست تھے۔




