ستمبر 21, 2026

ممنوعہ ڈرگ کے استعمال پر جنوبی افریقی فاسٹ باولر گیسو رباڈا معطل

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باولر کاگیسو رباڈا کو ممنوعہ ڈرگ کے استعمال کے باعث عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کاگیسو رباڈا نے اس سال کے شروع میں SA20 لیگ کے دوران ممنوعہ ڈرگ کا استعمال کیا جس کا انکشاف ان کے ڈوپ ٹیسٹ سے ہوا۔ رباڈا انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے تھے اور دو میچز کھیلنے کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ واپس لوٹ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ رباڈا ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور انہوں نے 70 ٹیسٹ میچوں میں 327 وکٹیں حاصل کی ہیں۔