امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کو 24 گھنٹے میں ختم کرانے کے اپنےدعوے سے مکر گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک وضاحتی بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ بات طنزیہ انداز میں کی تھی، اُن کا وہ مطلب ہرگز نہیں تھا جو لیا گیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ یوکرین جنگ کا حل نکالنا چاہتے ہیں اور انہیں کامیابی کی امید ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ صدر بنتے ہیں ہی روس یوکرین جنگ ختم کروا دیں گے۔




