نومبر 19, 2026

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛جسٹس علی باقر نجفی کی جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں دو نئے ججز سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا،جوڈیشل کمیشن اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا،اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری کیلئے غور کیا گیا،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے پانچ سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے نام پر بھی غور کیا گیا،ارکان کی اکثریت نے اتفاق کیا کہ جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ میں احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نیجسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس شجاعت علی خان کیخلاف بھی آبزرویشن حذف کرلی گئیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کے نام کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر کی گئی،پی ٹی آئی ممبران نے جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی حمایت میں ووٹ دیا،پی ٹی آئی نے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق آبزرویشن حذف کرنے بھی حمایت کی،جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری نو اور چار کی اکثریت سے ہوئی،جوڈیشل کمیشن کے چار ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا،مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل نے شامل ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق آبزرویشن حذف کرنے کا فیصلہ بھی 9 اور 4 کی اکثریت سے ہوا،چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی، جسٹس منصور علی شاہ نے آبزرویشن حذف کرنے کی مخالفت کی،جسٹس منیب اختر،جسٹس جمال مندوخیل نے بھی اکثریتی رائے سے اختلاف کیا۔ ذرائع کے مطابق قائمقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرری کا فیصلہ کیاگیا،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ سے ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کر دیا گیا،بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ نذیر لانگو جوڈیشل کمیشن کے ممبر تعینات ہو گئے۔اسلام ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی، پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات ہوئے۔