نومبر 19, 2026

ٹرمپ کی جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک کو 90روز کی چھوٹ،چین پر ٹیرف 125فیصد کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے عائد کئے گئے تجارتی ٹیرف میں 90 کے وقفے اور چین کے لیے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے اسے 125 فیصد کررہے ہیں اور اس کا اطلاق فوری پر ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے عائد کیےگئے جوابی محصولات میں 90 دن کا وقفہ کررہے ہیں اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، ڈاو جونز میں 2 ہزار پوانٹس کی تیزی جبکہ نیسڈک میں 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل قیمت میں 2 فیصد اضافہ جبکہ سونے کی عالمی مارکیٹ میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔