سعودی حکومت نے حج 2025 کے زائرین کے لیے میں ن جائنٹس ویکسین کو لازمی قرار دے دیا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق حج میں تمام شہریوں اور غیرملکیوں کو میننجائٹس ویکسین لگوانا ہوگی، ویکسی نیشن کے بغیر کسی کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔




