اگست 27, 2026

وفاق کے کیسز کی پیروی کرنیوالے4 لاء افسران عہدوں سے فارغ

وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کرنیوالے4 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے چار لاء آفیسرز کو جو لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کررہے تھے، انکے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔ عہدوں سے ہٹائے جانیوالیلاء آفیسرز میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ناصر جاوید گھمن، ڈپٹی اٹارنی جنرل جعفر حسین،اسٹنٹ اٹارنی جنرل عمر طارق گل اور اسٹنٹ اٹارنی جنرل طیب احسن صدیقی شامل ہیں۔مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے چاروں لاء افسران کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔