جولائی 10, 2026

ٹرمپ کی برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔ ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے لیکن اب ہم کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ برکس ممالک میں برازیل، روس، چین، بھارت، ایران، یوایای سمیت 10ممالک شامل ہیں۔