جولائی 10, 2026

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی سوچ ہے،ٹیم بارے ڈریں نہیں مثبت رہیں،محمد رضوان

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بارے میں ڈریں نہیں مثبت رہیں،ہماری سوچ یہ ہی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کراچی ہمیشہ رزلٹ کے حوالے سے ٹیم کے لیے اچھا رہا ہے ، ہماری قوم بہادر ہے ، بہادروں کی طرح باتیں کریں۔ٹیم کے بارے میں ڈریں نہیں مثبت رہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہماری سوچ یہ ہی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتیں ، چمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے سخت محنت کریں گے۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کیلئے کام کرنے والےمزدروں نے قومی کپتان محمد رضوان کے ساتھ بڑے شوق سےسیلفیاں بنوائیں۔