جون 29, 2026

آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرا ٹیسٹ میچ ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ،آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیت لی . گال میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی،جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کو اُسکے ہوم گراؤنڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی۔ بعدازاں سری لنکا کے 75رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر حاصل کیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔