جون 29, 2026

کویت میں 4ہزار سے زائد خواتین کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان

کویت کی کابینہ کی منظوری کے بعد 4,135 خواتین سے کویتی شہریت واپس لینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ اس فیصلے میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے اسے کویت کی بیعت کے ذریعے شہریت حاصل کی تھی۔ قبل ازیں کویتی وزیر داخلہ الشیخ فہد یوسف سعود الصباح نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ جس کی شہریت منسوخ کی گئی ہے۔وہ تمام مراعات سے لطف اندوز ہوں گے جو ان کے پاس کویتی شہریت کے وقت تھے۔ کویتی قومیت کی تحقیقات کیلئے سپریم کمیٹی کے سربراہ نے پریس بیانات میں مزید کہا کہ ہر وہ شخص جس کی قومیت منسوخ کر دی گئی ہے کویتی پاسپورٹ نیلے رنگ میں دیا جائے گا، لیکن کویتی شہریت کا درجہ نہیں ہوگا۔