جون 28, 2026

چیمپئن ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے، کوئی تبدیل نہیں کر رہے، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ چیمپئن ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے، ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہے کہ ہم ٹیم میں تبدیلی کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ابھی کل کا میچ بھی ہے تو اس سے بھی ٹیم کا انداز ہو جائے گا،فہیم اشرف کی پچھلے دو سال سے 46 کی ایوریج سے کھیل رہے ہیں،خوشدل شاہ بہترین فارم میں ہیں ان کی شمولیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، ابھی تو قذافی اسٹیڈیم ہمارے لئے بھی نیا ہے، پچ سے کنڈیشن کا اندازہ لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب ہماری ٹیم کے اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کریں گے،ابرار احمد کے ساتھ ہمارے پاس اسپنرز میں سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ بھی موجود ہیں،اسپنر اگر انجرڈ بھی ہو جائے تو میچ کھیل سکتا ہے، اس کی انجری کی نوعیت کم ہوتی ہے۔کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے بھی اسی چیز پر زور دیا کہ جو کہ کھلاڑی اس وقت فارم میں ہیں ان کو کھلایا جائے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کافی وقت ہوگیا کے میچ نہیں کھیلے،قذافی اسٹیڈیم بلکل نیا ہوگیا ہے، اب کنڈیشن کیسی ہوگی اس کا کھیل کر اندازہ ہوگا،خوشدل شاہ پچھلے دوروں میں ٹیم کا حصہ اس لیے نہیں رہے کیوںکہ وہ کنڈیشن ان کو سوٹ نہیں کرتیں،فخر زمان کو جو بیماری تھی وہ ان کو بھی اندازہ نہیں تھا،ٹیسٹ کروانے بعد فخر کی بیماری کا اندازہ ہوا،فخرزمان ایک میچ وننر ہے جس کا اندازہ سب کو ہے۔