جون 28, 2026

پیٹرولیم لیوی،پہلی ششماہی میں ریکارڈ اضافہ، شہری بوجھ تلے دب گئے

پہلی بارکسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سےزیادہ لیوی وصولی کاانکشاف ہوا ہے، شہری پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتےبوجھ تلے دب گئے، جولائی تادسمبر2024میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 549ارب 41کروڑروپے پر پہنچ گئی جبکہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف1281 ارب روپے مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا امکان ہے،سالانہ بنیاد پرجولائی تادسمبرلیوی کی وصولی میں76رب64 کروڑ روپے کا اضافہ،گزشتہ سال جولائی تا دسمبرپیٹرولیم لیوی کی وصولی 472 ارب 77 کروڑ روپے تھی،رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف1281 ارب روپے مقرر ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال2023۔24میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19ارب روپے تھی،مالی سال2022۔23میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی580ارب روپے تھی۔ واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کےپر 60روپے فی لیٹرکےحساب سےلیوی عائد ہے