غلاموں کی خریدو فروخت، ایپل کی فیس بک کو دھمکی، اندر کی باتیں سامنے آگئیں

Published: 25-09-2021

Cinque Terre

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر غلاموں کی خریدو فروخت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایپل کمپنی نے اپنی پراڈکٹس پر فیس بک اور انسٹاگرام بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق فیس بک کے ذریعے غلاموں کی خریدو فروخت کا معاملہ 2019 میں بی بی سی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ فیس بک پر مشرقِ وسطیٰ میں گھریلو غلاموں کی خرید و فروخت کے اشتہارات دیے گئے تھے۔ سعودی عرب اور کویت میں خواتین کو چند ہزار ڈالرز کے عوض فروخت کیا جا رہا تھا۔ ان خواتین کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا تھا اور وہ کہیں سے مدد بھی نہیں لے سکتی تھیں۔

تحقیقات سامنے آنے کے بعد ایپل نے فیس بک کمپنی کو کہا تھا کہ اگر وہ اس معاملے پر ایکشن نہیں لیتے تو وہ اپنی پراڈکٹس اور ایپل سٹور پر فیس بک پر پابندی عائد کردیں گے۔

ایپل کی جانب سے دی گئی دھمکی حال ہی میں فیس بک کے خفیہ ڈاکیومنٹس دیکھنے کے بعد امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دنیا کے سامنے بیان کی ہے۔ دستاویزات سے اندازہ ہوتا ہے کہ بی بی سی کی تحقیقات سے پہلے ہی فیس بک کو اس بارے میں پتہ تھا اور وہ انسانی سمگلنگ کی تحقیقات کر رہے تھے۔ ایپل کی دھمکی سے پہلے فیس بک نے اس حوالے سے انتہائی معمولی اقدامات کیے تھے۔

فیس بک کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے انسانی سمگلنگ کے خلاف کئی سالوں سے لڑ رہے ہیں۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.