آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے نیا جیل تیار

Published: 04-09-2024

Cinque Terre

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں سائنس دانوں نے ایک ایسا جیل تیار کیا ہے جو جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی سے ایک پائیدار ایرو جیل کی رکاوٹ حائل کرتے ہوئے عمارتوں کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔جیسے جیسے موسمیاتی تغیر ماحول کو گرم اور خشک کر رہا ہے، ساتھ ہی جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کا دائرہ بڑھ رہا ہے اور یہ تواتر کے ساتھ وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔گزشتہ برسوں میں ان واقعات نے گھروں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا، زندگیاں لیں اور روزمرہ زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کیے۔ اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے سبب متعدد وسائل اور معیشت  شدید متاثر ہوئی ہے۔امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے پانی پر مبنی ایک جیل بنایا ہے جس کو گھروں اور دیگر اہم انفرااسٹرکچر پر چھڑک کر جنگلات میں آتشزدگی کے دوران جلنے سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ایڈوانس مٹیریل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ نیا جیل موجودہ کمرشل جیل کے مقابلے میں دیرپا اور زیادہ مؤثر ہے۔تحقیق کے سینئر مصنف ایرک ایپل کا کہنا تھا کہ عمومی جنگلات کی آتشزدگی میں پانی پر مبنی موجودہ جیل 45 منٹ کے اندر خشک ہوجاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سائنس دانوں نے ایک ایسا جیل بنایا ہے جس کو آگ بڑھنے کے ساتھ چھڑکا جا سکتا ہے اور تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ جیل آگ کے وقوع پذیر ہونے پر بہتر کام کرے گا۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.