خلا میں بوئنگ اسٹار لائنر سے عجیب و غریب آواز کی اطلاع

Published: 03-09-2024

Cinque Terre

ہیوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سوار ناسا کے خلابازوں میں سے ایک نے اسٹیشن کے اندر عجیب و غریب آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔بوچ ویلمور جو خلائی اسٹیشن میں پھنسے ہوئے ہیں، نے زمین پر ناسا کے مشن کنٹرول سے رابطہ کیا اور عجیب شور کی اطلاع دی جسے وہ بوئنگ اسٹار لائنر سے سن رہا تھا۔بوچ ولمور نے ہیوسٹن میں جانسن اسپیس سینٹر کو عجیب شور کی اطلاع ایسے وقت میں دی جب کچھ دن پہلے ناسا کی جانب سے انہیں   خلائی اسٹیشن  سے آٹوپائلٹ پر بوئینگ اسٹار لائنر کو انڈاک کرنے کا کہا گیا تھا۔‘بوچ ویلمور نے ناسا سے کال کے دوران پوچھا کہ مجھے اسٹار لائنر کے بارے میں ایک سوال ہے۔ اسپیکر کے ذریعے ایک عجیب سی آواز آرہی ہے. مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا ہے۔ویلمور پھر فون کو اسٹار لائنر کے اسپیکر کے قریب رکھتا ہے اور آواز سنائی دیتی ہے۔مشن کنٹرول جواب دیتا ہے کہ بوچ! یہ ایک طرح سے دھڑکتے ہوئے شور کی طرح کی آواز ہے، تقریباً سونار پنگ کی طرح۔ویلمور پھر آواز کو دوبارہ سناتا ہے، اس امید پر کہ مشن کنٹرول اس آواز کا ذریعہ ڈھونڈ سکے تاہم مشن کنٹرول صرف وِیلمور کو اتنا ہی کہہ پاتا ہے کہ وہ اس خبر کو آگے بھیجیں گے۔ انہیں جیسے ہی کچھ پتہ چل جائے گا تو واپس رپورٹ کریں گے۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.