پرتشدد مظاہرے؛ درجنوں افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازہوگیا:فواد چوہدری

Published: 16-04-2021

Cinque Terre

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ درجنوں لوگوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہورہا ہے۔وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نادرا، سیف سٹی لاہوراوردیگراداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جوپولیس پرتشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوزکے ذریعے نشاندہی کررہا ہے ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے ہیں اوران کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹرکرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.