حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار

Published: 30-06-2022

Cinque Terre

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔ تحریک انصاف مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی کی جانب سے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں لاہور ہائی کورٹ نے مںظور کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ شہری کی اپیل پر لارجر بینچ نے چار ایک کی اکثریت سے سنایا۔ اگر یہ حکم اسی طرح سے ہے تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے اور ساتھ ہی ان کی پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی تاہم یہ کچھ دیر بعد عدالت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آئے گا معاملے کی وضاحت ہوجائے گی۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.