وزیراعظم آج پیپلزپارٹی کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

Published: 30-06-2022

Cinque Terre

اسلام آباد﴿بیورورپورٹ﴾وزیر اعظم شہباز شریف آج حکومتی اتحاد کی اہم جماعت پیپلز پارٹی کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ظہرانے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری شریک ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت بھی آصف زرداری کے ہمراہ ہوگی۔اس اہم ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے خدشا ت پر غور کیا جائے گا اور ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے پر غور کیا جائے گا جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ظہرانےمیں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت حکومتی امور پر بات چیت بھی کی جائے گی۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.